ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
آزاد امیدوار الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 128 سے عون چودھری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔