سپریم کورٹ کا راجہ پرویزاشرف کیخلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا راجہ پرویزاشرف کیخلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم
کیپشن: سپریم کورٹ کا راجہ پرویزاشرف کیخلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیے کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیئے، اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے، امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت آبزرویشنز دیں، نیب کے مطابق راجہ پرویز اشرف کیخلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر آبزرویشنز دینے میں احتیاط کرنا چاہیئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے راجہ پرویزا شرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز دی تھیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قراردیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم بھی دیا تھا۔

Watch Live Public News