شیر دل قیدی کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک حکومت نہ لیں ، بابر اعوان

شیر دل قیدی کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک حکومت نہ لیں ، بابر اعوان

(ویب ڈیسک ) بابر اعوان نے کہا ہے کہ شیر دل قیدی کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک حکومت نہ لیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان  نے میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے  کہا کہ  پورے پاکستان میں کویڈ آیا پھر ٹڈی دل آیا اب ووٹ چوری کرنے والا آیا ہے ، ووٹ چوری کرنے والے کو این اے پندرہ میں پکڑ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  چوری کے زریعے کسی کو اقتدار دیا گیا تو قبول نہیں کریں گے ، مولانا فضل الرحمان واضع کریں مولانا واقعی اپوزیشن کرنا چاھتے ہیں یا اپنا ریٹ بڑھانا چاھتے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چار بار وزیر اعظم بنایا گیا ، نواز شریف کا بھائی اور اس کا بھائی متعدد بار وزیر اعلی پنجاب رہے ہیں ۔ پی ڈی ایم ٹو ملاقاتیں وزیر اعلی پنجاب کے گھر ہوئی ہیں ، ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے ۔

بابر اعوان  نے کہا کہ شیر دل قیدی کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک حکومت نہ لیں ، مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے ، پی ٹی آئی کی وفاق اور صوبوں میں اکثریت ہے ، عام انتخابات پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے ۔

Watch Live Public News