گوگل میپس میں صارفین  اب موسم کا حال ، فضائی معیار  بھی جان سکیں گے

گوگل میپس میں صارفین  اب موسم کا حال ، فضائی معیار  بھی جان سکیں گے

(ویب ڈیسک ) گوگل میپس کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

گوگل میپس میں ایک نیا  فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو پہلے سے ہی  آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر کے باعث اینڈرائیڈ صارفین اب موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔

موسم اور فضائی معیار سے متعلق  ایک باکس سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا،جس میں  درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی، اس کے علاوہ اس میں  بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں بھی کی جائیں گی۔

اس باکس پر کلک کرنے سے صارفین مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کیا ہوگا، گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ  جاننے میں مدد ملے گی۔اسی طرح فضائی معیار کے  سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

Watch Live Public News