ایلون مسک کےایک اورخفیہ بچے کی پیدائش پر تہلکہ مچ گیا

ایلون مسک کےایک اورخفیہ بچے کی پیدائش پر تہلکہ مچ گیا
کیپشن: ایلون مسک کےایک اورخفیہ بچے کی پیدائش پر تہلکہ مچ گیا

ویب ڈیسک:( جواد ملک ) صدر ٹرمپ کی حمایتی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سینٹ کلئیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے 13ویں بچے کی ماں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کلئیر نے ویلنٹائن ڈے پر جمعہ کی رات اپنی سوشل میڈیا سائٹ X پراس امر کا اعلان کیا۔سالہ ایشلے سینٹ کلیئر انتہائی دائیں بازو کے خیالات سے متاثر سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو کئی  تنازعات کا سامنا کر چکی ہیں۔

  سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ پانچ مہینے پہلے، میں نے دنیا میں ایک نئے بچے کا استقبال کیا۔ ایلون مسک والد ہیں، ۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق  ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچے کی رازداری اور حفاظت کے تحفظ کے لیے پہلے اس کا انکشاف نہیں کیا تھا، لیکن اب واضح ہو  چکا ہے کہ ٹیبلوئڈ میڈیا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، قطع نظر اس کے کہ اس سے کتنا ہی نقصان ہو۔

'میں اپنے بچے کو ایک عام اور محفوظ ماحول میں  جوان ہونے دینے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میڈیا ہمارے بچے کی رازداری کا احترام کرے، اور ناگوار رپورٹنگ سے پرہیز کرے۔‘‘

اس اعلان کے فوراً بعد، ایلون مسک نے ایک مداح کے جواب ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا۔

یادرہے سینٹ کلئیر ایک سال قبل مین ہٹن کے ایک مہنگے  اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئی تھیں جس کا ماہانہ کرایہ 12 تا 15 ہزار ڈالر ہے جبکہ انہیں دنوں میں انہیں ایک ٹیسلا کا ایک سائبرٹرک بھی گفٹ کیاگیا۔

 یادرہے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے کم از کم تین خواتین سے  12 دیگر بچے ہیں شادی انہوں نے کسی سے نہیں کی تاہم ان کی مبینہ پارٹنرز کے نام  جسٹن ولسن، کلیئر ایلیس باؤچر عرف گرائمز، اور شیون زیلیس ہیں جبکہ  ان کی  سابق گرل فرینڈز کی فہرست بہت وسیع ہے۔

 ان کا پہلا بیٹا نیواڈا -  جو پہلی بیوی جسٹن ولسن  سے تھا - 2002 میں 10 ہفتے  کی عمر میں اچانک  انتقال کرگیا۔

نیواڈا کی المناک موت کے بعد، مسک کے 52 سالہ کینیڈین مصنف ولسن  سے مزید پانچ بچے ہوئے۔

2004 میں،  ان کے جڑواں بچوں گریفن اور زیویئر کا خیرمقدم کیا، لیکن  زیوئیر نے جو ٹرانس جینڈر ہے اپنی جنس بدلنے کا فیصلہ کیا  اور اب ویوین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مسک نے ویوین  کو چھوڑ دیا  اور اس نے 2024 کے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ صنفی نظریے کے خلاف ہے۔

ولسن  سے ان کے  کائی، سیکسن اور ڈیمین نامی تین جڑواں   بچے 2006 میں پیدا ہوئے تھے۔

جوڑے نے دو سال بعد 2008 میں طلاق لے لی۔

2018 میں، یہ انکشاف ہوا کہ مسک کینیڈین گلوکار/ نغمہ نگار گریمز سے ڈیٹنگ کر رہا تھا - جس کا اصل نام کلیئر ایلیس باؤچر ہے۔

جوڑے نے مئی 2020 میں اپنے پہلے بچے X. کا خیرمقدم کیا اور اصل میں اپنے بیٹے کا نام X Æ A-12 رکھا۔پھر انہوں نے بچے کا نام بدل کر X Æ A-Xii رکھ دیا۔  یہی وہ بچہ ہے جو ایلون مسک کے کندھوں پر سوار وائٹ ہاؤس سمیت ہر جگہ پر پایا جاتا ہے۔

اگلے سال انہوں نے سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی Exa Dark Sideræl کا استقبال کیا۔

اس کے درمیان اور 2023 میں اپنے بیٹے تاؤ کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جوڑے نے  علیحدگی اختیار کرلی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر