کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے۔ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں گلگت بلتستان ایگزیکٹوز کا زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے پی پی عہدیداران نے خطے کی سیاسی صورت حال اورلانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزید کہا کہ عوام کمر کس لیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔