ہوائی سفر سے متعلق کووڈ پروٹوکول میں تبدیلی

ہوائی سفر سے متعلق کووڈ پروٹوکول میں تبدیلی
لاہور ( پبلک نیوز) اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق کووڈ پروٹوکول میں تبدیلی کردی گئی۔ ملک میں بڑھتے ہوئے کویڈ کیسز کے پیش نظر ائرلائنز پر اندرون ملک پروازوں کے دوران مسافروں کو کھانا یا سنیکس وغیرہ پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کا اطلاق 17 جنوری سے ہوگا۔ کورونا کا پھیلاو تیز ہونے پر این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کر دیا۔ 17 جنوری سے اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، شادی ہالز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیر کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔