6ہزار فٹ بلندی سے گرنیوالی خواتین بچ گئیں مگر کیسے؟

6ہزار فٹ بلندی سے گرنیوالی خواتین بچ گئیں مگر کیسے؟
ویب ڈیسک: 6 فٹ کی بلندی سے اگر کوئی گر جائے تو آپ سوچیں اس کا کیا حال ہو سکتا ہے، مگر روس میں تقریباً 6ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے والی دو خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ یہ واقعہ روس کے علاقہ داغستان میں موجود ایک وادی جس کا نام سولاک ہے، میں جھولا جھولنے والی دو خواتین کو اس وقت پیش آیا جب ان کا جھولا وہاں پر لگے ہوئے پول سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد دونوں خواتین نیچے گر گئیں۔ مذکورہ واقعہ 6 ہزار فٹ کی اونچائی سے گرنے والی دونوں خواتین خوش قسمتی سے زندہ بچ گئیں۔ وہاں کے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی کی رپورٹ کے مطابق جھولا ہوا میں زیادہ بلند نہ ہونے کی وجہ سے خواتین پہاڑ کے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر جا گریں۔ ان کی زندگیاں بچ گئیں تاہم کے جسموں پر چوٹیں ضرور آئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔