سیکیورٹی فورسز  کے وادی تیراہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن،12 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز  کے وادی تیراہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن،12 خوارج جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  کے وادی تیراہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں  12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سیکورٹی فورسز کے   خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر وادی تیراہ  میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز  جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،   شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خوارج  جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔20 اگست سے   اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے  جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپر یشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News