مریم نواز کی جیل میں گزاری گئی زندگی پر ٹوئٹ

مریم نواز کی جیل میں گزاری گئی زندگی پر ٹوئٹ
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جیل کی زندگی اور صعبتوں سے متعلق ٹوئٹ کر دیا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صحافی عمران ریاض خان سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل کا ڈیتھ سیل دیکھنا چاہیے جس میں مجھے مہینوں رکھا گیا، جہاں باتھ روم اورکمرے کے درمیان کوئی دیوار نہیں تھی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں آپ کو تصاویر بھیج دوں؟ یہ شارٹ ٹرم میمری لاس ہے یا دوغلا پن؟ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے نماز پڑھتی تھی تو ایسا لگتا تھا جیسے میں باتھ روم میں نماز پڑھ رہی ہوں۔ 24/7 قید تنہائی۔ میں نے اپنا قرآن رکھنے کے لیے میز مانگی اور مجھے بتایا گیا کہ آپ کو میز کی اجازت نہیں ہے۔تب تو اقتدار کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں۔اسے زہر دیےجانےکاشبہ بھی موجودہے۔اس میں ملوث تمام کردار شرم سےڈوب مریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کی زبانوں پرخوف کے تالےپڑنےکی بجائےاس سب سےبدمعاشوں کےٹولے اور انکےسرپرستوں کیخلاف عوام کاغصہ ہی بڑھتاہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔