وزیراعظم جسٹس ٹروڈ کی دلجیت سنگھ دوسانج کے کنسرٹ میں آمد

justin in dosanj concert
کیپشن: justin in dosanj concert
سورس: google

ویب ڈیسک :انڈین گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ پر کافی عرصے سے مہربان قسمت کی دیوی نے ایک اور کروٹ لی ہے جس پر وہ پھولے نہیں سما رہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلجیت دوسانجھ کینیڈا میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران اس وقت حیران رہ گئے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان سے ملنے پہنچ گئے۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جسٹن ٹروڈو کی آمد کی ویڈیو پوسٹ کی۔

اس ویڈیو میں کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور بھورے ٹراؤزرز میں دیکھا جا سکتا ہے وہ پیچھے سے سٹیج پر اس وقت پہنچتے ہیں جب دلجیت دوسانجھ سٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں۔


جسٹن ٹروڈو دلجیت دوسانجھ کو گلے لگاتے ہیں اور دلجیت دوسانجھ اور ان کے ساتھ ’ پنجابی آ گئے اوئے‘ گاتے ہوئے ان کا استقبال کرتے ہیں۔
اس وقت دلجیت سنگھ ایک پیلی دھاری دار شرٹ اور سرخ پگڑی پہن رکھی ہے۔
کینڈین وزیراعظم گلوکار کی ٹیم سے بھی ملے۔دلجیت دوسانجھ کی شہرت کافی عرصہ قبل ہی ملکی سرحد سے نکل عالمی سطح تک پہنچی تھی۔ اس سے قبل وہ امریکہ میں ایک بہت بڑا کنسرٹ کر چکے ہیں اور جیمی فیلن کے شو میں بھی فن کا مظاہرہ کیا۔
اسی طرح ویکنڈ پر انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں کنسرٹ کیا اور اسی کے دوران ہی کینیڈن وزیراعظم ان سے ملنے آئے۔
پچھلے برس امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں کوچیلا ویلی میوزک اور آرٹس فیسٹیول میں بھی دلجیت دوسانجھ نے شرکت کی تھی۔
اس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی مرتبہ جنوبی ایشیا کے فنکاروں نے بھی پرفارم کیا جن میں پاکستان سے گلوکار اور کمپوزر علی سیٹھی اور انڈیا سے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ شامل تھے۔
دلجیت دوسانجھ کینیڈا سمیت امریکہ کے پنجابی تارکین وطن میں بے حد مقبول ہیں۔
پنجابی سپر سٹار دلجیت نے فیسٹیول میں کالا کرتا، دھوتی اور کالی پگڑی پہن کر پرفارم کیا۔
دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو تیزی سے بالی وُڈ کی نگری میں اپنی شناخت اور فین فولوونگ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
 
 
 

Watch Live Public News