معروف موسیقاراور گلوکار اےآر رحمان کی اہلیہ کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

معروف موسیقاراور گلوکار اےآر رحمان کی اہلیہ کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ
کیپشن: معروف موسیقاراور گلوکار اےآر رحمان کی اہلیہ کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29 سال بعد شوہرسےعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کےاتنے برس بعد شوہر سے علیحدگی مشکل فیصلہ ہے، تاہم فیصلہ تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی کے باعث ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

سائرہ بانو نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا مکمل احترام کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے فی الحال طلاق کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔

اے آر رحمان بعد ان کی گٹارسٹ کی موہنی کی طلاق کی پوسٹ وائرل ہو گئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق اےآر رحمان کی طلاق کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اب ان کے ساتھ کئی شوز میں ساتھ کام کرنے والی گٹارست موہنی کی طلاق کی پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے۔ موہنی نے رحمان کی پوسٹ سے چند گھنٹے پہلے یہ اعلان کیا تھا۔ اب لوگ دونوں کے نام ایک ساتھ جوڑنے لگے ہیں۔

موہنی ڈے ایک گٹارسٹ ہیں اور اےآر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز کر چکی ہے۔ اس نے اپنی طلاق کی خبریں رحمان کی طلاق کی خبروں کے چد گھنٹے پہلے پوسٹ کی تھی اب مداح ان دونوں خبروں کو جوڑ کر اسے وائرل کر رہے ہیں۔

اس وائرل پوسٹ پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان دونوں کے درمیان کچھ ہے؟ ایک صارف نے سی آئی ڈی کا میم پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے۔ ایک نے لکھا کہ شاید ان میں کوئی تعلق ہے۔ کچھ لوگ اس تعلق کو جوڑنے کو غلط کہہ رہے ہیں۔

Watch Live Public News