ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے اداروں کی ناکامی کی وجہ سے خواتین کی ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ تھم نہیں سکا،مناہل ملک، امشاء رحمان، متھیرا، چاہت گل ، مسکان چانڈیو اور سومال محسن کے بعد مشارانا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف ٹک ٹاکرمشارانا کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کی اطلاعات ہیں، ان کی ویڈیوز منظر عام پر نہیں آسکی لیکن کچھ نازیبا تصاویر ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں۔
یادر ہے کہ مناہل ملک نے نجی لمحات کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ امشاء رحمان کی جنسی عمل کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے خودکشی کی کوشش کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو جعلی قرار دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ حبا بخاری اور درفشاں سلیم کی ڈیپ فیک ویڈیوز بھی سامنے آئیں تھیں۔
گزشتہ دنوں چاہت گل نامی خواجہ سرا اور سندھی ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی ویڈیوز کے چرچے رہے جس کے بعد سومال محسن کی ویڈیوز کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں۔