ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ سبزہ زار پولیس نے لیڈی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
ایس پی محمد سلمان لیاقت کے مطا بق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور دکانداروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے، ملزمان سے ناجائز اسلحہ، چوری شدہ گاڑی اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ایس پی محمد سلمان لیاقت کا کہناتھا تینوں ملزمان کو علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔