PTI پر پابندی لگانے پر جماعت اسلامی کا سخت موقف

PTI پر پابندی لگانے پر جماعت اسلامی کا سخت موقف
کیپشن: Jamaat e Islami
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی رہنماؤں پرآئین کے آرٹیکل 6 لگانے پر ردعمل،کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے اور آرٹیکل 6 لگانے کے خلاف ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم نے کہاجماعتوں پر پابندی لگانے سے مقبولیت کم نہیں ہوتی، عوام کی خدمت سے سیاسی جماعتوں کی مقبولیت ہوتی ہے،سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے حکومت کی کارکردگی نہیں چھپ سکتی، جماعت اسلامی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نےٹوئٹ کرتے کہا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، حیرت ہے ماضی میں جو کام ڈکٹیٹر کرتے تھے وہ اب سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت سے  کرنے جارہی ہیں، جمہوریت میں ان پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

 اصل اہمیت عوام کی رائے کی ہے ،  پی ڈی ایم حکومت اس بات کو تسلیم کرے اور غیر جمہوری فیصلوں سے باز رہے، پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے نہ کہ عدم استحکام کی ۔

Watch Live Public News