سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ
کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دیدی، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کابینہ کی کم از کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے، نئے مالی سال کے بجٹ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے آٸندہ مالی سال 2021.22کی بجٹ کی منظوری دیدی، مجموعی حجم 14کھرب 77ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ صوباٸی سالانہ ترقیاتی بجٹ 300ارب سے زاٸد کی تجویز شامل ہے، تعلیم کے لیئے مجموعی طور پر 240 ارب،صحت کے لیے172ارب روپےمختص کیئے گئے ہیں جبکہ بلدیات کے لیئے مجموعی طور پر119ارب ،امن امان کے لیے115 ارب مختص ہونگے. بجٹ دستاویز کے مطابق کورونا کے لیے5.5 ارب روپےمختص ہو نگے اور بجٹ میں47 مختلف شعبوں کے لیئے نئی ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔