گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ ،حکومت نے اقدامات کر لیے

گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ ،حکومت نے اقدامات کر لیے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) گلیشیئرز پگھلنے سے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے پیشگی اقدامات کر لیے، 40 آٹومیٹک ویدر مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویدر مانیٹرنگ اسٹیشنز خیبرپخونخوا اور گلگت کی 40 وادیوں میں گلیشیئرز پر نصب ہوں گے، ہر مانیٹرنگ اسٹیشن پر 80 لاکھ سے زیادہ اخراجات آئیں گے، مانیٹرنگ اسٹیشن گرمی کی شدت مآپ کر گلیشئیر پگھلنے کی اطلاع دیں گے، شیسپر گلیشئیر ہنزہ میں پہلا ویدر مانیٹرنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا، ویدر اسٹیشن کو جھیلوں، دریاوں، ندی نالوں اور برف کے پہاڑوں سے جوڑ دیا گیا۔

آٹومیٹک ویدر سسٹم سے گرمی کی شدت، پانی بہاو، بارشوں سے متعلق پیشگی اطلاع مل سکے گی۔ شیسپر گلیشئیر کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔

شیسپر گلیشئیر ہنزہ میں پہلا ویدر مانیٹرنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا، ویدر اسٹیشن کو جھیلوں، دریاوں، ندی نالوں اور برف کے پہاڑوں سے جوڑ دیا گیا۔ آٹومیٹک ویدر سسٹم سے گرمی کی شدت، پانی بہاو، بارشوں سے متعلق پیشگی اطلاع مل سکے گی۔ شیسپر گلیشئیر کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔