پنجاب میں ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہاہے، عمران خان

پنجاب میں ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہاہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب سےکرائم منسٹر کاکرپٹ بیٹا پنجاب میں ایک ڈھونگ انتخاب کےذریعےغیرقانونی طورپراقتدار پر قابض ہواہے،پاکستان کا سب سےزیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زدمیں ہے۔لوگ مشکلات کےشکار،کسانوں کی فصلیں خطرےمیں ہیں جبکہ حکومت کی بجائے ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہاہے. ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سےمل چکےہیں اور انہوں نےPTIکے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور انکے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے۔اب انکا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کو جوابدہ نہیں۔ہم اس انتشار اور مجرم راج کےتسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔