پاک فوج کی جانب سے بونیر میں سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل کا افتتاح

پاک فوج کی جانب سے بونیر میں سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل کا افتتاح
کیپشن: پاک فوج کی جانب سے بونیر میں سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل کا افتتاح

پبلک نیوز: بونیر میں مقامی خواتین کو خودمختار بنانے اور بچوں کو بلاتعطل تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ہوم اور بوائز ہاسٹل کی تعمیر مکمل کر کے فعال کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ نے سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل گاگرہ کا افتتاح کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

کمپلیکس میں شامل وویمن سکل سنٹر میں 100 خواتین زیر اور بچیاں زیر تربیت ہیں جنہیں  کمپیوٹر کی تعلیم دی جارہی ہے۔کمپلیکس میں ایک ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں 30 یتیم طلباء رہائش پذیر ہیں۔جبکہ ایک کمیونٹی سکول بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں 150 طلباء مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں مفت یونیفارم اور سٹیشنری فراہم کی جارہی ہے۔

مقامی آبادی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News