ویب ڈیسک: لاہور کے نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کرنےکی کوشش کا واقعہ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کر کےشکایت درج کروائی۔ گرین ٹاؤن میں خاتون ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل منیجر نے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی،بہت مشکل سے جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔