کشمیر ی عوام کیلئے آواز اٹھانے پر معروف مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف مقدمہ

aondhati roy
کیپشن: aondhati roy
سورس: google

 ویب ڈیسک :  مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے آو از اٹھانا جرم بن گیا، عالمی شہرت یافتہ رائٹر اور صحافی اروندھتی رائے اور کشمیر کے پروفیسر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا سنگین مقدمہ درج، دہلی کے لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینہ نے منظوری دیدی۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اروندھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین پر الزام لگایا گیاہے کہ انہوں  نے 21 اکتوبر 2010 کو یہاں کاپرنیکس مارگ واقع ایل ٹی جی آڈیٹوریم میں ’آزادی- واحد راستہ‘ کے بینر تلے منعقد ایک تقریب میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

 ایف آئی آر کے مطابق تقریب میں جن ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اور جن پر بات ہوئی، ان سے  مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے علیحدہ کرنے کی تشہیر ہوئی۔


 

Watch Live Public News