ایف بی آر کا احسن اقدام، فنانس بل کا جائزہ لینے کیلئے اناملی کمیٹیاں تشکیل

ایف بی آر کا احسن اقدام، فنانس بل کا جائزہ لینے کیلئے اناملی کمیٹیاں تشکیل
کیپشن: Good initiative of FBR, formation of informal committees to review Finance Bill

ویب ڈیسک: ایف بی آر کا احسن اقدام، فنانس بل 2024 کا جائزہ لینے کیلئے اناملی کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ 

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے دو اناملی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اناملی کمیٹیاں فنانس بل 2024  میں کاروباری اور تکنیکی اناملیز کا جائزہ لیں گی اور انہیں دور کرنے کے لئے سفارشات پیش کریں گی۔

اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ اور آپٹیما کے پیٹرن گوہر اعجاز کریں گے جبکہ شریک چیئرپرسن ممبر کسٹمز (پالیسی) اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی ہوں گے۔

اناملی کمیٹی ٹیکنیکل کی صدارت KPMG کے منیجنگ پارٹنر عدنان رضوی کریں گے۔ ممبر کسٹمز (پالیسی)  اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی اناملی کمیٹی ٹیکنیکل میں بھی شریک چیئرپرسن ہوں گے۔ 

کمیٹیوں کے دیگر اراکین میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں کے ممتاز تاجر بھی شامل ہیں۔ دونوں کمیٹیاں 20  جون 2024  تک اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

Watch Live Public News