ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سروسز ایکسپورٹ میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سروسز ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے میں ایس آئی ایف سی کا نمایاں کردار رہا ہے۔ سروسز ایکسپورٹ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد اضافے سے 1.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ترقی کی بنیادی وجہ آئی ٹی کے شعبے میں خاطرخواہ اضافہ ہے۔ ستمبر میں سروسز ایکسپورٹ 17.04 فیصد اضافے سے 656.99 ملین ڈالر رہیں۔ ماہانہ خدمات کی برآمدات 6.55 فیصد اضافے کے ساتھ 530.74 ارب روپے رہیں۔
آئی ٹی مصنوعات میں سافٹ ویئر، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اے آئی شامل ہیں۔ فری لانسرز کے لیے بینک اکاؤنٹس کی آسانی اور رقم برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا فری لانسنگ فریم ورک متعارف کروایا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سروسز ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں۔