(ویب ڈیسک )گزشتہ روز کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اضافہ ہوا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔