لاہور ( ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں برطانیہ سے کورونا وائرس پاکستان آ گیا ہے جس کی وجہ سے کیسز میں اضا فہ دیکھنے کو ملا ہے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سب سے پہلے تو اہم چیز سمجھنے کی یہ ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں برطانیہ سے کورونا وائرس پاکستان آ گیا ہے۔شروع میں ہمیں اس بارے میں خبر نہیں تھی مگر پھیلائو میں تیزی انہی علاقوں میں دیکھی جا رہی ہے جہاں پر برطانیہ سے لوگ سفر کر کے واپس آئے ہیں۔یہ حکومت کی کوئی نااہلی ہے ٗ یہ ایک مسلسل جدوجہد چل رہی ہے کورونا وائرس کے بعد میں۔انہوں نے کہا کہ جنوری اور فروری کے مہینے میں ہم نے دیکھا تھا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں۔جس کے بعد ہم نے ہر قسم کے تعلیمی اداروں کو کھول دیا تھا لیکن اب اس برطانوی کورونا وائرس کی وجہ سے بہت تیزی آئی ہے اور اس وجہ سے ہمیں حفاظتی اقدامات اٹھانے پڑے ہیں جیسا کہ سرکاری سکول اور کالجز بند کر دئیے گئے ٗ بہت سی سرگرمیوں کو چھ بجے کے بعد بند کر دیا ہے۔یہ سارے کام اسی لئے کئے گئے ہیں کہ ا س وبا پر قابو پایا جا سکے۔یاسمین راشد نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم لوگ کافی کامیاب طریقے سے سمارٹ لاک ڈائون کرتے رہے ہیں اور اب تو حکومت پنجاب نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیںکہ اگلے دو ہفتے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ٗ ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہم نے دیکھا ہے کہ سمارٹ لاک ڈائون ہمیشہ کامیاب رہا ہے۔