حیدرآباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ حیدرآباد جلسہ پی ڈی ایم کا سب سے بڑا کامیاب جلسہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد قوم کو حقیقت پتا چل جائے گی۔ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے۔