اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 19 پیسے بڑھانے کا فیصلہوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدر کروانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ کمشنر لاہور نے تحصیل کی سطح پر کمیٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ہر تحصیل کمیٹی کا سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات وقانون اکبر ایوب خان کورونا کا شکار، وزیر بلدیات وقانون اکبر ایوب نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔پیپلزپارٹی نے مستعفی ہونے سے متعلق حکومتی بیان کو بدنیتی اور انتقام قرار دے دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح ہوگیا سلیکٹیڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹیڈ چاہتی ہے۔