اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریز کرے

اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریز کرے
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریز کرے، آخری گزارش ہے ملک کو انتشار کی طرف نہ جانے دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھا فیصلہ آئےگا، 4 ماہ سےفضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ مولاجٹ کی سیاست نہیں چلےگی، اپوزیشن 23 مارچ کوآئےتحفظ فراہم کریں گے،اگر کسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جوڈوکراٹےکاہفتہ شروع ہونیوالاہے، اپوزیشن کے 172 لوگ پورےنہیں ہیں، مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے والے رسوا ہوتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے، اتحادی عمران خان کےساتھ ہیں،کہیں نہیں جارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریز کرے، آخری گزارش ہے ملک کو انتشار کی طرف نہ جانے دیں ،عدم اعتماد کی بجائے کچھ اور بھی نکل سکتاہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے متعلق کچھ کہوں گا تووہ خفاہوجائے گے بس چوہدریوں کومشورہ ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔