ویب ڈیسک: حافظ ارشاد نے اوکاڑہ سے راولپنڈی تک پیدل مارچ کر کے پاک آرمی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ ارشاد کا کہنا ہے کہ"6ستمبر کو اوکاڑہ سے میں نے مارچ شروع کیا، میرا مارچ کرنے کا مقصد شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرناہے اورہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔
ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس ملک کی کی سالمیت کو برقرار رکھا اور ہمیں ایک آزاد ریاست مہیا کی،میں نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ وہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ نہ بنیں۔
حافظ ارشاد کا کہنا ہے کہ ہماری آزادیاں صرف اور صرف پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں،لوگوں نے مجھے راستے میں بہت زیادہ پیار اور محبت دیا ہے، دورانِ پیدل مارچ جگہ جگہ عوام نے پر خیر مقدم کیااور پاک فوج سے اُن کی محبت کو سراہا، پیدل مارچ کا راولپنڈی پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
حافظ ارشاد کا پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیے جانے والا پیدل مارچ راولپنڈی کچہری چوک سے ہوتا ہوا جی۔ایچ۔کیو پہنچا۔