ویب ڈیسک: حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے بعد آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل اور کار میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق فائربریگیڈ نے بمشکل آگ بجھائی تاہم گاڑی اور موٹرسائیکل بری طرح جل کر تباہ ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔