رمضان میں مارکیٹیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت

رمضان میں مارکیٹیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت
کیپشن: Markets allowed to open till 1 am during Ramadan

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس کو رات بارہ بجے اور ہفتے اتوار کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبرواٹر کمیشن نے پیش ہوکر دلائل میں کہا کہ ریسٹورنٹس والے چیکنگ کرنیوالے عملے کو اندر نہیں جانے دیتے۔ ایک ریسٹورنٹ والے نے عملے کے پاس دستاویزات پھاڑ دیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کا رویہ تو قابل برداشت نہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ بدتمیزی کرنیوالے شخص کو ڈھونڈ کر پیش کریں۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں متعلقہ محکموں کی سب کمیٹیز بنائی ہیں۔ صبح مرغیاں لانے والے ٹرکوں کو چیک کریں گے۔ کوشش ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت نہ ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایس او پیز بن گئے ہیں ان کے اطلاق سے معاملات مزید بہتر ہوں گے۔ ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ پارکس میں پودوں، درختوں کو نہری پانی لگایا جائے۔ پی ایچ اے بنائے گئے زیر زمین واٹر ٹینکس کا پانی بھی استعمال کرے۔

Watch Live Public News