امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

 امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پولیس نے بالاج ٹیپوکو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں چوہنگ کےعلاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی گئی، سرغنہ بلاول کی تصویر منظرعام پر آگئی۔

ملزم بلاول قتل کے اگلے روز سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوا، بلاول نے شادی میں شرکت کے لیے کرائے پر گاڑی حاصل کی۔

  پولیس نے گاڑی اورڈرائیور نعمان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

Watch Live Public News