(ویب ڈیسک ) اے ٹی سی کی عدالت نے فیض اللہ کموکا ، کلیم اللہ کموکا کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج محمد حسین نے احکامات جاری کردیے ہیں ۔معزز جج نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پنجاب کے سابق صدر فیض اللہ کموکا اور بھائی کلیم اللہ کموکا کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک کے سامنے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔