(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ڈیزل معمولی سستا ہوگا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے کا مکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 80 پیسے کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق اوگرا سمری آج وزیر اعظم کو بھجوائے گا۔ وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔