پنجاب: لاک ڈائون میں توسیع کی تجویز

پنجاب: لاک ڈائون میں توسیع کی تجویز

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق پنجاب میں مکمل لاک ڈائون میں توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں لاک ڈائون میں توسیع کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب میں کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون میں ایک ہفتے کی توسیع کی سفارش کر دی گئی، پنجاب بھر میں لاک ڈائون میں توسیع کی صوبائی محکمہ داخلہ کی تجویز کی حمایت محکمہ صحت نے بھی کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 16 مئی سے لاک ڈائون میں توسیع کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاک ڈائون میں توسیع سے متعلق سفارش پر فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کورونا کیسز میں کمی کے باعث کی گئی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی سامنے آئی، توسیع سے روک تھام میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔