تمہارے خلاف سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی

تمہارے خلاف سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی
کراچی: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کہتا ہے میرے خلاف وائٹ ہاؤس نے سازش کی, تمہارے خلاف سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی. وفاقی وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ائیرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرتپاک استقبال پرجیالوں کاشکریہ اداکرتاہوں، سندھ اورجمہوریت کی جیت پرکارکنوں کومبارکباددیتاہوں، ہم نےسلیکٹڈکٹھ پتلی وزیراعظم کوگھربھیج دیاہے، پیپلزپارٹی عوامی خدمت اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے، جیالوں نےآمرضیاالحق کامقابلہ کیا. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نےجمہوری جدوجہدکےذریعےآمرمشرف کوبھی گھربھیجا، آصف زرداری نےجیلوں کوبرداشت کیالیکن اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا، جیالےجب نکلتےہیں توکامیاب ہوتےہیں، ہم نےپہلےواضح کر دیا تھا کہ سلیکٹڈ راج کوقبول نہیں کرینگے، ہم نےپارلیمان کاراستہ اپنایااورجمہوری طریقےسےسلیکٹڈکوگھربھیجا، سلیکٹڈکہتاہےکہ وائٹ ہاوَس میں ان کیخلاف سازش ہوئی، وائٹ ہاوَس نہیں ، بلاول ہاوَس میں آپ کیخلاف سازش ہوئی ،سلیکٹڈاب کہتاہےیہ بیرونی سازش ہے. بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےسیاسی مخالفت بھول کر سب جماعتوں کیساتھ ملکر پی ڈی ایم قائم کی، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تو ہماری حکمت عملی واضح تھی، شروع میں ہمارے اپنے ساتھیوں نےبھی ہماری بات نہیں مانی، ان کا مینڈیٹ ہی جعلی تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔