مقامی کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

مقامی کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میچ کے دوران بلے باز حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔ جلو کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں پی سی بی کلب ٹورنامنٹ میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، دو رنز پر آوٴٹ ہونے پر بتیس سالہ وقاص خالد سخت مایوس تھے، پویلین میں اپنے سینئرز اپنی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہونے انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جو ہارٹ اٹیک کا سبب بن گئی۔ نوجوان کرکٹر دل کا دورہ سہہ نہ سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، اس ناخوشگوار واقعہ پر ساتھی کھلاڑیوں سمیت آفیشلز افسردہ ہو گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔