کراچی میں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز2022 کاآغاز ہوگیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نےافتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق18نومبرتک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں جب کہ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔نمائش میں آسٹریلیا، ہنگری اور رومانیہ پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفینس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔ ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں جس میں ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے ، بین الاقوامی ممالک سے شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کومعاشی چیلنجز سے نکالنےکیلئے کام کررہی ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سےنکل گیا ہے ، موسمیاتی تبدیلیاں ترقی پذیرممالک کےلئےبڑاخطرہ ہیں،سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور پاکستان امن پسندملک ہے اور دنیا میں امن کاخواہاں ہے انکاکہناتھاکہخارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کررہے ہیں۔ پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کافی متاثرہوا ہے۔