لاہور ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ بیس فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ چھے چھے فیصد تک پہنچ گئی۔ کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 12 فیصد ہو گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 43 روپے بڑھ گئی۔۔ برانڈڈ گھی فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ چینی 6 روپے 72 پیسے سستی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو 4 روپے اور انڈے فی درجن 6 روپے تک سستے ہوئے۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا 11 روپے سستا ہوا۔