اسلام آباد ( پبلک نیوز) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے ایک انٹرویو میں اپنے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے۔ انہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمائما خان نے برطانوی اخبار دی ایوننگ اسٹینڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو دی امپیچمنٹ بارے گفتگو میں نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شادی اپنے سے کافی بڑی عمر کے شخص سے کی جو سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جارہا تھا۔ انہیں سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ انہوں نے انٹرویو میں ارینجڈ میرج کے فائدے بھی بتائے کہا جب وہ پاکستان میں تھیں تو ارینجڈ شادیاں کراتی تھی۔ ان کے شوہر کے دوستوں کے بچے کہتے تھے کہ وہ ارینجڈ میرج کرنے کو تیار ہیں لیکن اس میں جمائما کا شامل ہونا ضروری ہے۔ جمائما خان نے کہا جانتی ہیں کہ جبری شادی ایک مکمل طور پر مختلف چیز ہے۔ لیکن انہوں نے اسسٹڈ میرج کو کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں۔ انہیں رومانوی رشتوں پر ہی یقین تھا لیکن دس سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس لوٹیں تو انہیں اریجنڈ میرج میں فوائد نظر آئے۔