الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن کی طرف سے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمند کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دہا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج ووٹر کا اکے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے ۔ تیسرے ایڈریس پر کسی ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔تاہم سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کےذریعے سے عوام کو ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کر رہا ہے جوکہ 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔ مزید الیکشن کمیشن نے تمام 8 لاکھ سے زائد افراد جن کو نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انکا ڈیٹا یکم اکتوبر 2023 کو نادرا سے حاصل کر لیا تھا جس کی ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ۔اس کے علاوہ بھی 25 اکتوبر 2023 کیونکہ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ لہذا ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے ان کے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں اور ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت دی جارہی ہے ۔نیز ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ھے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر موجود ہے اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام اہل پاکستانیوں بشمول خواتین، نوجوان، افراد باہمی معذوری، اقلیتی برادری سے اپیل کی ھے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں کیونکہ اب صرف 10 دن رہ گئے ہیں اور 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی۔