لاہور (پبلک نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد، خاتون اول نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں سہولیات کا جائزہ لیا.
خاتون اول بشری بی بی نے ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا.حکام کی جانب سے انہیں ہسپتال کے مسائل بارے آگاہ کیا، بشریٰ بی بی کی جانب سے ہسپتال حکام آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرکے انہیں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی. اپنے دورے کے دوران خاتون اول نے ادارے میں دیے جانے والے کھانے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں دریافت کیا . پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد کے موقع پر انکی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں .واضح رہے کہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی اس سے قبل بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ پر حصہ لیتی ہیں اور اکثر ملک کے مختلف حصوں میں موجود لنگرخانوں اور پناہ گاہوںکا دورہ کرتی رہتی ہیں .
Live: First Lady Bushra Bibi visits Punjab Institute of Mental Health Lahore.
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) September 15, 2021
خاتون اول بشری بی بی کا ذہنی امراض کے اسپتال کا دورہ، ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ۔
https://t.co/caluSedCRV