یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 10کروڑ یورو امداد کا اعلان کر دیا

یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 10کروڑ یورو امداد کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کے لیے 10 کروڑ یورو امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے جب سے کنٹرول حاصل کیا ہے وہاں پر موجود عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نئے سیٹ اور سقوط کابل کے بعد معاشی صورتحال نہ گفتہ بہ ہو چکی ہے۔ اس کے حوالے پاکستان نے بھی دنیا سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ امداد کرے۔ جس کے بعد یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 10 کروڑ یورو امداد کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کی سربراہ کی جانب سے افغانستان کے لیے اضافی امداد کا اعلان کیا گیا۔ یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین کا کہنا ہے کہ 27 ملکوں کا اتحاد افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔