جنسی زیادتی کا شکار ہونیوالی پولیو ورکر خاتون کو شوہر نے گھر سے نکال دیا

جنسی زیادتی کا شکار ہونیوالی پولیو ورکر خاتون کو شوہر نے گھر سے نکال دیا

ویب ڈیسک: جیکب آباد میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی پولیو ورکر خاتون کو اسکے شوہر نے گھر سے نکال دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر گھر سے نکالا، تاہم خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق خاتون کو شوہر اور سسرال سے تحفظ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت میں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق کی،ڈی آئی جی سکھر کے مطابق ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم بھی گرفتار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ خاتون نے پہلے ڈکیتی اور ڈرانے دھمکانے کا بیان دیا تھا۔ تاہم خاتون نے دونوں بیانات کسی دباؤ پر تو نہیں دیے، اسکا جائزہ لیا جائے گا،ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ بیانات تبدیل کروانے میں کوئی ملوث نکلا تو کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News