اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، اب تک درجنوں لوگ شناخت کر لئے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر باضابطہ پابندی کی منظوری دیدی، مذہبی جماعت پر پابندی کےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اب تحریک لبیک پاکستان کے ارکان اسمبلی کو جماعت سے وابستگی چھوڑنی ہوگی یا وہ نااہل ہوجائیں گے۔