احساس فنڈ کا 33 فیصد سندھ کو دیا ہے، وزیراعظم

احساس فنڈ کا 33 فیصد سندھ کو دیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے 1.20 کروڑ خاندانوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لئے 445 ارب کا پیکج ادھر ادھر سے پیسے کھینچ کر تیار کیا، احساس ایمرجنسی کیش کا 33 فیصد فنڈ سندھ کو دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کراچی کے پاس ایک جزیرہ ہے جو ویسے ہی پڑا ہوا ہے، اس جزیرے کے لیے بہت بڑا منصوبہ بنانا تھا، سندھ حکوت نے پہلے این او سی دیا پھر اچانک منسوخ کر دیا، اربوں روپے آنے تھے، سندھ کے لوگوں کو نوکریاں ملنی تھیں،سندھ حکومت سے یہ بھی کہا جو نفع ہو گا وہ بھی آپ رکھ لیں۔

عمران خان نے کہا باہر سے انوسٹمنٹ آنی تھی، ملک کا فائدہ ہونا تھا، سندھ حکومت سے کہتا ہوں فیصلے پر نظرثانی کرے، سندھ کا ہی فائدہ ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔