ملک کے پیشتر علاقوں میں بارشیں، گندم کی تیار فصل کو نقصان

ملک کے پیشتر علاقوں میں بارشیں، گندم کی تیار فصل کو نقصان

پبلک نیوز: بھکر اور گردونواح میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گھوٹکی، اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو سمیت گردو نواح میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

گھوٹکی میں موسم خوشگوار ہو گیا. گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے لگا جس سے کسان پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ہری پور شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔