حمزہ کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر مریم نواز کا اہم بیان

حمزہ کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر مریم نواز کا اہم بیان
لاہور: لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اہم بیان جاری کیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو ! 2018 میں آپ سے آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ آپ کا حق آپ کو ملے گا، لاھور سے چلنے والی ”مال گاڑی“ سے بنی گالہ نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر نئے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔