ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں قانون کی حکمرانی جاری رکھنے کی حمایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انٹونی بلنکن اور فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی، حماس اسرائیل تنازع کے طویل مدتی حل کیلئے بات چیت کی گئی، پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور ہم پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر بات کرنے سے گریز کیا۔