کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

کابل (پبلک نیوز) روسی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، امریکی فوج نے ائیرپورٹ کے ٹارمک پر موجود ہزاروں افراد کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی.

روسی خبر رساں ادارے کےمطابق کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد کو گولیاں لگیں،اطلاعات کے مطابق 5 افراد اس فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے کے خواہشمندوں کا رش دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوج کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، ہوائی اڈے کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر اس وقت لگ بھگ سات ہزار افراد اپنے خاندانوں کے ہمراہ موجود ہیں اور وہ ہر صورت میں افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں جبکہ ائیر پورٹ کے اطراف سے اب بھی مسلسل فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں، امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.

خیال رہے گزشتہ روز افغانستان سے دو خصوصی پروازیں بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو لے کر پاکستان پہنچی تھیں جس میں افغان حکام بھی شامل تھے جب کہ آج پی آئی اے نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا آپریشن معطل کردیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔